اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہیں جب کہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔اپریل میں بارش کے ایک یا دو سلسلہ متوقع ہیں۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک دو لہر آنے کا امکان ہے جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور زیریں علاقوں کا قدرے گرم رہے گا۔
اپریل میں بالائی پنجاب ،جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے جبکہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں پولن سیزن ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار جبکہ صوبے کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سبی، کوہلو،لسبیلہ، پسنی اور تربت میں موسم شدیدگرم رہنے کی رہا جبکہ کوئٹہ ، زیارت ، پشین ،ژوب اور گرد ونواح میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق تربت اور اوتھل میں درجہ حرارت 43، سبی میں 41، اورماڑہ ،نوکنڈی ، اوستہ محمد میں 40،گوادر میں37،کوئٹہ میں 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیرکو روز صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سبی، کوہلو،لسبیلہ، پسنی اور تربت میں موسم شدیدگرم رہنے کی توقع ہے تاہم کوئٹہ ،چمن، زیارت ، پشین ،ژوب اور گرد ونواح میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔









