Thursday November 28, 2024

بدلتا ہو ا سعودیہ عرب۔۔خواتین کو اُس کام کی بھی اجازت حکومت سے مل گئی جس کو سوچنا بھی جرم سمجھا جاتا تھا

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، ان تبدیلیوں کا ایک اور رنگ جدہ میں‌ خواتین کی پہلی سائیکل ریس کی صورت میں سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی یوم صحت کے موقع پر خواتین کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کی طرف راغب کرنے کے لیے جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں اقوام متحدہ

کے تعاون سے ایک خصوصی سائیکل ریس منعقد کی گئی، جس نے سعودی عرب میں‌ کھیلوں کی نئی تاریخ رقم کر دی۔خواتین کی اس سائیکل ریس میں مختلف عمر کی 47 خواتین نے حصہ لے کر ثابت کیا کہ وہ جسمانی سرگرمیوں میں بھی مردوں سے پیچھے نہیں‌ رہنا چاہتیں۔ یہ سلطنت کی طرف سے پرعزم اصلاحات کے سلسلے میں خواتین کے لیے ایک اور اہم قدم ہے۔بحر احمر کے شہر جدہ میں‌ منعقدہ 10 کلو میٹر سائیکل ریس ارویٰ العمودی نے جیتی، پوزیشن لینے والی خواتین کو کپ دیے گئے اور ریس میں‌ حصہ لینے والی خواتین میں‌ میڈلز تقسیم کیے گئے۔

FOLLOW US