نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلےپاکستان اور دنیا بھر میں تو مقبولیت کی نت نئی بلندیوں کو چھوہی رہے ہیں ، پڑوسی اورروایتی حریف ملک بھار ت میں بھی پی ایس ایل میچز کے دلدادہ افراد کی کمی نہیں ہے۔گزشتہ شب لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مقابلے کو دو روایتی حریفوں کے ایک سخت مقابلے کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔ اور پھر میچ کی سنسنی نے بھی یہ ثابت کردیا کہ ایونٹ کی دو انتہائی سخت اور ایک دوسرے کے خلاف جان لڑا دینے والی ٹیموں
کے مابین یہ مقابلہ انتہائی دلچسپ اورسنسنی خیز رہا۔
بھارت میں بھی کروڑوں لوگوں نے اس میچ کی سنسنی سے خوب لطف اٹھایا۔ایک عالمی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات کے لاہور اورکراچی کےمیچ کو چھ کروڑ بھارتیوں نے اپنے ملک میں دیکھا ۔اوریہ تعداد پاکستان میں پی ایس ایل کے ناظرین سے بھی کافی زیادہ ہے۔ نئی دہلی، کوکلتہ، ممبئی، چنائی، بنگلور، لکھنو ، حیدر آباد، چندی گڑھ، ناگپور ،رانچی سمیت کئی شہروں کے کیفے ٹیریا میں پی ایس ایل کے ناظرین کا رش رہا۔ اسی طرح کئی لوگوںنے ویڈیولنک کے ذریعے میچ سے لطف اٹھایا۔اس سے بھی دلچسپ بات یہ کہ بھارتی شائقین میںلاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے سپورٹرز کی بڑی تعداد شامل تھی۔ اسی طرح بھارتی بکیے بھی پی ایس ایل کے میچز پر سٹے بازی کےلئے خاصے متحرک رہے۔اوربڑے شہروں میں دونوں ٹیموں پر خوب پیسہ لگایا اور کمایا گیا۔