اسلام آباد : پارٹی گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین ہر طرف چھائی ہوئی ہیں۔جہاں ایک طرف وہ ہر ٹی وی شو میں نظر آتی ہیں وہیں اب ان کا نام کرکٹ کے میدانوں میں بھی گونجنے لگاہے۔ پارٹی ہو رہی ہے ویڈیو سے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے والی دنانیر بھی پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں۔ اتوار کو پشاور زلمی اورلاہورقلندز کے درمیان پی ایس ایل میچ کے دوران دنانیر پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم موجود رہیں۔ دنانیر کے مطابق پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے،شوبز کی دنیا اور کرکٹ کی دنیا کے بعد اب دنانیر سیاسی میدانوں میں بھی چھائی ہوئی ہیں۔
مریم نواز نے تقریر کے دوران ’’پواری اسٹائل‘‘ میں حکومت پر تنقید کی۔ ق ڈسکہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے پاوری اسٹائل میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھند ہے، یہ ڈسکہ ہے ، اور یہ عمران خان عوام کا ووٹ چوری کرتے پکڑا گیا ہے ۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہناہے کہ پاوری گرل دنانیر مبین کا مستقبل سیاست میں ہے۔گذشتہ روز اسد عمر اور دنانیر مبین نے ایک پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کے دوران دنانیر سے پی ایس ایل سے متعلق سوال کیا گیا۔جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے اور میں بچپن سے ہی اپنے کزنز کے ساتھ کرکٹ کھیلتی آ رہی ہوں۔میں ہمیشہ بیٹنگ کرتی ہوں کیونکہ مجھے بولنگ سے زیادہ بیٹنگ پسند ہے،دنانیر سے سوال کیا گیا کہ آپ آؤٹ ہو جاتی ہیں تو بلا لے کر بھاگ جاتی ہیں یا پھر اپنی ہار تسلیم کر لیتی ہیں؟ جس پر دنانیر نے کہا کہ میں کبھی اپنی ہار تسلیم نہیں کرتی۔ دنانیر کا جواب سن کر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہ دنانیر کا مستقبل سیاست میں ہے۔اسد عمر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے سوال کیا کہ کیا دنانیر مبین مستقبل میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن سکتی ہیں۔اگر ایسا ہو گیا تو یقینا پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بڑھے گا کیونکہ دنانیر کے فالوورز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔