Wednesday July 2, 2025

دوسری شادی پر معروف ٹی وی اینکر نے تنقید کرنے والے ٹویٹر صارف کو منہ توڑ جواب دے دیا

کراچی (نیوزڈیسک): پاکستان کے معروف اور دلیر ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے دوسری شادی کو بنیاد بنا کر تنقید کرنے والے ٹویٹر صارف کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ اقرار الحسن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے غیر ملکی دورے کی تصویر پوسٹ کی تو اس تصویر میں ان کے عقب میں کھڑی خاتون کو دیکھ کر ایک ٹویٹر صارف نے اقرار الحسن سے سوال کیا کہ

بھیا کیا اس تصویر میں آپ کے پیچھے فرح یوسف کھڑی ہیں؟ بھیا اس تصویر میں یہ اپکے پیچھے کیا۔۔۔ @fara_yousaf آپی کھڑی ہیے؟؟؟؟؟ بھیا اس تصویر میں یہ اپکے پیچھے کیا۔۔۔ @آپی کھڑی ہیے؟؟؟؟؟ جس پر اقرار الحسن نے صارف کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وضاحت؟ کیا آپ مذاق کر رہے ہیں؟ فرح یوسف میری بیوی ہیں اور وہ اس اس دورے پر میرے ساتھ موجود تھیں ۔ کیا آپ کو کوئی اعتراض ہے۔ اقرار الحسن نے ٹویٹر پر ناقدین کو جواب دیتے ہوئے اپنی دونوں بیویوں کی اور اپنے بیٹے کی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں اور کہاکہ آپ سب کے لیے یہ جواب ہے، یہ میری دونوں بیویاں اور میرا بیٹا ہے۔ جس کے بعد نہ صرف ناقدین چُپ ہوئے بلکہ فرح یوسف نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اقرار الحسن کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔ بلا شبہ ہمیں کسی کی ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کرنا چاہئیے لیکن ٹویٹرپر موجود ناقدین کو کرارا جواب دے کر ایک مرتبہ پھر اقرار الحسن اپنے مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔