اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر سیوریج کے ناقص نظام اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گٹر ابلنے لگے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف مسافروں کو سخت تکلیف و پریشانی کا سامنا ہے بلکہ پارکنگ ایریاز میں کھڑی ہوئی گاڑیاں بھی گندگی کا نشانہ بننے لگی ہیں۔ انتظامیہ کی غفلت، اسلام آباد ایئرپورٹ تباہی کے دہانے پر ہم نیوز کے مطابق 105 ارب روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کیے جانے والے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد واش رومز کے دروازے ٹوٹے پڑے ہیں اور صفائی کا انتہائی ناقص انتظام ہے جو ملکی و غیر ملکی مسافروں کے لیے انتہائی پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔
سپریم کورٹ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈیزائن پہ غور کا حکم دے دیا افسوسناک امر ہے کہ سیوریج کا گندا پانی اب پارکنگ ایریاز تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو چلنے میں دشواری و ناپاکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ گٹر کے گندے پانی سے گزرنے والی گاڑیاں بھی غلاظت کا شکار ہو رہی ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق ایئرپورٹ سے نکلنے والے گندے پانی نے بطور خاص پارکنگ ایریا میں اسٹینڈ نمبر 15 اور 16 کی صورتحال انتہائی ابتر کردی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتہائی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے جدید ترین ایئرپورٹ کی موجودہ صورتحال سول ایوی ایشن کی فوری توجہ کی متقاضی ہے کیونکہ اس وجہ سے بین الاقوامی مسافروں پہ بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے ماضی میں بھی متعدد شکایات منظر عام پر آتی رہی ہیں۔ ایئرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی نوٹس لیا تھا۔