چڑہوئی (تحصیل رپورٹر )LOCپر بھارتی فورسز کا بھاری ہتھیاروں کا استعمال ، لائن آف کنٹرول دھماکوں سے گونج اُٹھا، LOCکیری اور ٹائیں سیکٹر کی سول آبادی پر بھارتی فورسز کی جارحیت جاری، بھارتی غاصب فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ آخری اطلا ع تک جاری بلکہ بھاری توپ خانے کی گونج چڑہوئی شہر اور گرد و نواع میں
سنی جا رہی ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں کنٹرول لائن کے ملحقہ گاؤں کیری رٹہ کے رہائشی قاری محمد اکبر کی اہلیہ اور چار سالہ بھتیجا زخمی ہو گیا ہے ۔ کیری رٹہ کے رہائشی عرفان یوسف، محمد صغیر، چوہدری محمد بوستان ، چوہدری، چوہدری جاوید اور چوہدری فتح محمد کے مکانات کی چھتوں پر گولے گرے ہیں جس سے مکانات کے چھت اور دیواری بُری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ متعدد مال مویشی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ کیری ، گگری خانکہ کوٹیڑہ کے رہائشی چوہدری محمد رزاق، زین شبیر ، چوہدری محمد حنیف ، محمود حسین اور گل حسن کے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ بھینس ہلاک جبکہ متعدد جانور زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج دشمن کی توپوں کا بھرپور جواب دے رہی ہے ۔ جبکہ متعدد بھارتی چوکیوں کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ متاثرہ علاقوں کے عوام بے یار و مدد گار ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکومت کے نمائندوں ، انتظامیہ چڑہوئی کی جانب سے عوام کو ریلیف نہیں دیا جا رہا ۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہے ۔ جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ سرحدی علاقوں کی
سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہیں اور ناقابل سفر ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں پانچ منٹ کا سفر آدھے گھنٹے میں طے ہو تا ہے جس سے زخمیوں کو چڑہوئی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ چڑہوئی تحصیل ہیڈ کوارٹر میں اپریشن تھیٹر موجود ہے جبکہ سرجن ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو بچانے میں مشکلات
کا سامنا ہے ۔ سرحدی علاقوں کے متاثرین کو حفاظتی مورچے بنا کر دینے کے حکومت دعوے بھی ابھی تک دعوے ہی ہیں ۔دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے علاقے بٹل سیکٹر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے مریضوں کو علاج معالجہ کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ ایمان فاطمہ عمر 6سال ساکنہ بٹل جسکو جسم کے دائیں حصے پر چوٹ آئی تھی اور اس کی حالت سیریس تھی کو ہسپتال سے سے ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ 15سالہ کونین ساکنہ بٹل کو جسم کے دائیں جانب شدید چوٹ آئی تھی ،40سالہ زاہدہ بیگم ساکنہ بٹل کا بازو زخمی ہو گیا تھا 12سالہ عدنان ساکنہ درہسمال ،16سالہ فرقان ساکنہ درہسمال، شاہ گاؤں ککوٹہ،آرزو رحیم دختر عبدالرحیم، نائیلہ دختر محمد سردار، افسر جان زوجہ محمد رازق اورلبنیٰ خالد دختر محمد خالد کوبھی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔