لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے اثاثے چھپانے پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ۔ ایف بی آر نے گلوکارہ کا دو سالوں کا آڈٹ کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر کے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق گلوکاہ آئمہ بیگ کا سال 2019اور2020ء کا آڈٹ کیا جارہا ہے ،گلوکارہ سے اثاثہ جات او ربینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں،گلوکارہ نے ایف بی آر سے بینک ٹرانزیکشن چھپائیں۔ایف بی آر نے شوکاز نوٹس جاری کر کے پندرہ روز میں جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی ہے۔