لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ یا فوج سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے جبکہ نواز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو گرفتار کرنے کا حکم ملا تو
اس پر عملدرآمد کریں گے۔ حکومت پر عدلیہ کے فیصلے قبول کرنا لازم ہے۔ اس لیے عدلیہ کی جانب سے جو بھی حکم دیا گیا، اس پر عمل کروائیں گے۔ تاہم عوام نواز شریف کی گرفتاری کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ ان کی کسی سے لڑائی نہیں ہے۔ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ن لیگ اور فوج، عدلیہ کے درمیان تناو چل رہا ہے۔ تاہم ایسا ہرگز نہیں ہے۔ حکومت اور ن لیگ کا عدلیہ اور فوج کیساتھ کسی قسم کا جھگڑا نہیں ہے۔