Wednesday November 27, 2024

تحریک انصاف ارکان کے پیسے لینے کی ویڈیوسپریم کورٹ میں پیش کرے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن2018میں ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو کو سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن 2018میں ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آنے پر پاکستان تحریک انصا ف کی وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ویڈیو کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور ثبوت پیش کیا جائے گا۔وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کےلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اور اس ویڈیو کو ثبوت کے طور پر فراہم کرکے پی ٹی آئی حکومت اپنے موقف کو تقویت دینا چاہتی ہے کہ شوآف ہینڈز کے ذریعے ہی سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت کے مکروہ کاروبار کو ہمیشہ کےلئے ختم کیا جا سکتا ہے۔

FOLLOW US