اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں جہاں دیگر کئی بحرانوں نے حالیہ کچھ مہینوں میں سر اٹھایا ہے وہیں پر چینی بحران اور اس کے نتیجے میں مہنگائی نے بھی عوام کو خاصا تکلیف میں مبتلا کیے رکھا ہے۔ حکومت اس معاملے پر ہمیشہ تسلیاں دلاتی رہی ہےکہ چینی بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ حکومت نے چینی کی بڑی کھیپ درآمد بھی کی ہے لیکن مسائل جوں کے توں ہیں ۔تاہم اب جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی کی لاگت بے تحاشہ بڑھ گئی ہے ۔ جبکہ پیدا وار کم ہوچکی ہے۔ اس لئے آئندہ کچھ عرصے میں بھی چینی کےسستے ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بلکہ چینی مزید مہنگی ہی ہوگی۔