Monday November 25, 2024

وفاقی حکومت کی جانب سے قرضے کے حصول کیلئے اسلام آباد کی سب سے اہم شاہراہ اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ گروی رکھوانے پر غور

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے قرضے کے حصول کیلئے اسلام آباد کی سب سے اہم شاہراہ اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ گروی رکھوانے پر غور۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قرضے کے حصول کیلئے اسلام آباد کے ایف 9 پارک کو گروی رکھوانے کی مخالفت کی گئی تھی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کلب کو گروی رکھوا کر قرضہ لیا جائے۔ تاہم وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اب اسلام آباد کلب کی جگہ اسلام آباد کی اہم ترین شاہراہ کو گروی رکھوانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

امکان ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے کو گروی رکھوا کر قرضہ حاصل کیا جائے، تاہم وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی حتمی قدم اٹھایا جا سکے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لاہور ائیر پورٹ اور 28 کلویٹر طویل اسلام آباد ایکسپریس وے امکانی املاک ہیں جن کی ضمانت پر قرض لیے جا سکتے ہیں۔ ہ جس بھی اراضی کے عوض سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے وہ علامتی طور پہ ہی ہو گا۔ ایسا نہیں ہے کہ اراضی یا وہ مقام استعمال نہیں ہو سکے گا۔ زمین کا اصل مالک اپنی مرضی کے مطابق جب چاہے کوئی بھی تبدیلی کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت کو مالی مشکلات کے باعث بجٹ سپورٹ کیلئے پیسے کی ضرورت ہے، جس کے باعث وزارت خزانہ نے اسلام آباد کے سب سے بڑے پارک ایف 9 کو گروی رکھ کر اجارہ سکوک بانڈ جاری کرنے کی اجازت مانگی، تاہم وفاقی کابینہ نے یہ تجویز مسترد کر دی تھی۔

اس حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کے لیے بنایا گیا پارک گروی نہ رکھا جائے،عوام کے استعمال میں پارک علامتی طور پر بھی گروی نہیں ہونا چاہئیے۔ اس تمام معاملے کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت پہلے بھی کچھ املاک گروی رکھوا کر قرضے حاصل کر چکی۔ گزشتہ سال جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گروی رکھ کر500 ارب روپے کا قرض لیا جاچکا ہے،مئی 2020ء میں سرکاری بجلی کی کمپنیوں کو بھی گروی رکھ کر 200 ارب قرض لیا گیا تھا۔

FOLLOW US