ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ایک مرتبہ پھر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت ریاض پر 2 میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد پورا شہر لرز اٹھا جبکہ عوام شدید
خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے دونوں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ تاہم میزائلوں کو تباہ کرنے کی گونج پورے شہر میں سنائی دی۔