Wednesday January 22, 2025

فضل الرحمن نےاوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق سازش قرار دے دیا

مانسہرہ(نیوزڈیسک): جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق سازش لگتی ہے،․کہیں کسی لابی کاراستہ تونہیں کھولاجارہا ہے؟ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ کوتباہ کردیا ہے،خیبرپختونخواہ پر300ارب قرض چڑھ چکا ہے۔ انہوں نے آج یہاں مانسہرہ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم

آئین وقانون کے دائرے میں رہ کرسیاست کررہے ہیں۔ اورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق سازش لگتی ہے۔․کہیں کسی لابی کاراستہ تونہیں کھولاجارہا ہے؟ انہوں نے کہاکہ ایک شخص حق کی بات اور ہم فرئض کی بات کرتے ہیں۔ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ کوتباہ کردیا ہے۔خیبرپختونخواہ پر300ارب قرض چڑھ چکا ہے۔ ہم ریاست کو مانتے ہیں لیکن اس کوچلانے والے ناکام ہوگئے ہیں۔

FOLLOW US