Wednesday January 22, 2025

کے الیکٹرک کے کارنامے

کراچی(نیوزڈیسک):کے الیکٹرک کے کارنامے،بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی یونیورسٹی کے طلبا کھلے میدان میں پڑھنے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اس وقت موسم کی شدت بڑھ چکی ہے۔ہیٹ ویو کے باعث شہر بھر میں اے سی اور اس طرح کے دوسرے آلات کا استعمال بڑھ چکا ہے جس کے باعث بجلی کی طلب اور رسد میں

واضح فرق آ چکا ہے۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 ،12گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ایسے میں کراچی کے عوام بے حال ہو چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باعث کراچی یونیورسٹی کے طلبا کھلے میدان میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ وہ تصویر شعبہ زالوجی کے طلبا کی ہے جنکو کلاس میں بجلی نہ ہونے کے باعث باہر بٹھایا گیا ہے۔

FOLLOW US