Monday November 25, 2024

رافیل جنگی طیاروں کی تیسری کھیپ بھارت پہنچ گئی متحدہ عرب امارات ایئرفورس کا خصوصی شکریہ ! رافیل طیاروں کو ایندھن مہیا پر۔

نئی دہلی : فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیاروں کی تیسری کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ رافیل طیاروں کی تیسری کھیپ بھارت میں لینڈ کر گئی ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ یہ جہاز 7000 کلو میٹر کی پرواز کر کے بھارت پہنچے جہاں راستے میں انہوں نے ایندھن بھی حاصل کیا۔ بھارتی ایئرفورس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طیاروں نے آج دوپہر کو فرانس کی اطرس ایئربیس سےاڑان بھری تھی ۔ بھارتی فضائی متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کی مشکور ہے جنہوں نے ہمیں ایندھن مہیا کیا ۔

واضح رہے کہ بھارت نے فرانس کیساتھ 36 رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کا اربوں ڈالرز کا معاہدہ کر رکھا ہے، جس کے تحت بھارت کو 5 رافیل جنگی طیارے موصول ہو ئے تھے ۔ یاد رہے کہ بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات کا آغاز 2012ء میں ہوا تھا جو دو سال تک معطل رہا تھا تاہم 2014ء میں مودی نے حکومت سنبھالنے کے بعد اسے دوبارہ شروع کردیا تھا۔ ستمبر 2016ء میں دونوں ممالک نے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کا مہنگا معاہدہ کیا تھا جس میں 36 رافیل طیاروں کی خریداری کے لیے دستخط کیے گئے تھے جو طیاروں کی خریداری کا سب سے مہنگا معاہدہ تھا۔ دوسری جانب کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 36 طیاروں کی خریداری کے لیے 10 اپریل 2015ء کو جب فرانس کا دورہ کیا تو انیل امبانی بھی ان کے ساتھ تھے۔ بھارت نے فرانس کیساتھ کیے گئے 9 ارب ڈالرز سے زائد کے دفاعی معاہدے کے تحت7 رافیل طیارے حاصل کیے تھے۔ بھارت کو بعد ازاں مزید رافیل جنگی طیارے فراہم کیے جائیں گے۔ بھارت کے اس اقدام کو خطے میں ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع کرنے کا اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US