Friday November 29, 2024

بگ باس سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

نئی دہلی : بگ باس سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ جیا شری رامیا نے خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نگری سے تعلق رکھنے والی جیا شری رامیا کئی ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور متعدد بار خودکشی کی کوشش کر چکی تھیں۔اداکارہ کا بھارتی ریاست کناٹکا کے شہر بینگولور کے ایک آشرم میں ڈپریشن کا علاج چل رہا تھا اور وہیں ایک کمرے میں مقیم تھیں۔ اداکارہ نے اتوار کی رات کو آشرم کے کمرے میں ہی پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے تاہم آج ان کے گھر والوں اور دوستوں نے فون کیا تو اداکارہ نے جواب نہیں دیا جس پر آشرم کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا،

آشرم انتظامیہ کے چیک کرنے پر ادکارہ کی لاش کمرے سے لٹکی ہوئی ملی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر نوٹ لکھ کر خودکشی کی کوشش کر چکی تھیں تاہم پولیس کو بروقت آگاہ کرنے پر انہیں بچا لیا گیا تھا۔ اداکارہ جیا شری نے بگ باس کننڈہ کے تیسرے سیزن میں شریک رہ چکی ہیں اور اسی سے شہرت حاصل کی تھی جب کہ اس کے علاوہ دیگر فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ بھارت کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی جانب سے خود کشی کرنے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ بتایا گیا کچھ ماہ قبل معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی جانب سے خود کشی کیے جانے کے بعد ادکاروں میں خودکشی کا رحجا ن بڑھ گیا۔ ۔ 30جولائی کو بھی ایک اداکار نے خودکشی کی تھی۔ بھارتی اداکار بھاکرے نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی تھی۔ خود کشی کرنے والے اداکار مراٹھی فلموں کے مشہور ہیرو کے طور پر مانے جاتے تھے۔ خود کشی کرنے والے اداکار روز سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ انہوں نے خود کشی سے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے خود کشی کے معاملے پر گفتگو کی تھی۔

FOLLOW US