آج کل شادیوں کا سیزن ہے۔ شادی والے گھر میں ڈھیروں کام ہوتے ہیں لیکن کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو شادی سے پہلے لازمی کر لینے چاہئیں ورنہ مشکل پیش آ سکتی ہے۔آج ہم آپ کو ان ہی کچھ کاموں کے بارے میں بتانے والے ہیں، جو شادی سے پہلے لازمی سرانجام دے لینے چاہئیں۔ مرد حضرات کی جاب مردوں کو چاہیے کہ شادی اس وقت کریں جب جاب پکی اور اچھی ہو تاکہ بعدازاں اخراجات کے مسائل کا سامنا نا کرنا پڑے، بہت سے افراد شادی کر لیتے ہیں اور پھر جاب کی
تلاش شروع کرتے ہیں یا اچھی جاب ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہ کریں کیونکہ پہلے تو صرف آپ خود ہی پریشان تھے لیکن اب آپ کے ساتھ کسی اور کو بھی پریشان ہونا پڑے گا۔ کوشش کریں کے مستحکم جاب ڈھونڈ لیں پھر ہی شادی کے لیے راضی ہوں۔ اچھے فوٹوگرافر کا انتخاب شادی میں بھلے ڈھیروں تقریبات ہوں یا سادگی سے کی جائے، یہ آپ کی ساری زندگی کے لیے ایک یادگار ہوتی ہے۔ کوشش کریں کہ شادی کی تقریب کے لیے پہلے ہی کسی اچھے فوٹوگرافر
کا انتخاب کر لیں جو آپ کے ہر مومنٹ کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر سکے۔ اس بات کو بہت سے لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ کچھ پیسوں کی بچت شادی سے قبل الگ سے کچھ پیسے محفوظ کر لینے چاہئیں۔ یہ پیسے کسی بھی وقت آپ کے کام آسکتے ہیں۔ آپ ان پیسوں سے گھومنے بھی جا سکتے ہیں یا کسی بھی مشکل وقت میں آپ انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔