Sunday January 19, 2025

شادی کرنے سے انکار، لاہور میں حساس ادارے کے ملازم نے گھر میں گھس کر 23 سالہ لڑکی کو قتل کر ڈالا

لاہور : شادی کرنے سے انکار، لاہور میں حساس ادارے کے ملازم نے گھر میں گھس کر 23 سالہ لڑکی کو قتل کر ڈالا، ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں مقتولہ کی بہن بھی شدید زخمی ہوگئی، کائنات نامی لڑکی اور اہل خانہ رشتے کیلئے راضی نہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے غازی روڑ پر قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی روڈ کی رہائشی 23 سالہ کائنات سے حساس ادارت کا ملازم شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم لڑکی اور اس کے اہل خانہ نے اس رشتے سے صاف انکار کر دیا۔

رشتے سے انکار ہونے پر ملزم آپے سے باہر ہوگیا اور کائنات کے گھر جا گھسا۔ ملزم نے گھر میں گھس پر فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر کائنات جاں بحق ہوگئی، جبکہ اس کی بہن ایمن بھی شدید زخمی ہوگئی۔ ایمن کو زخمی حالت میں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عبداللہ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

FOLLOW US