اسلام آباد : امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔جس کے بعد کئی سوالات بھی کھڑے ہو گئے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو مدعوکرنے کی بجائے بلاول بھٹو کو دعوت نامہ بھیجنے کے پیچھے کہیں امریکا کی نئی حکومت پاکستان کو ’ ڈو مور‘ کا پیغام تو نہیں دینا چاہتی کہ ہمارے پاس آپ کے علاوہ بھی آپشنز موجود ہیں۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی مخدوم شہاب الدین کا کہنا ہے
کہ یقینا جوبائیڈن کی جانب سے تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ پاکر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو بہت خوش ہوں گے۔جوبائیڈن کے ساتھ آصف علی زرداری کے ماضی کے تعلقات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ یہ دعوت نامہ اس لیے بھی اہم ہیں کہ ماضی میں پاکستان کے صدور اور وزرائے اعظم امریکا کو اپنا مائی باپ سمجھتے تھے لیکن موجودہ حکومت میں ایسا نہیں،کیری لوگر بل کے حوالے سے پاکستان میں بہت بحث ہوئی،یہ بل جوبائیڈن کی نگرانی میں تیار کیا گیا اور پیپلز پارٹی کے دور میں آیا۔ 2008ء میں زرداری نے امریکی سینیٹرز کے لیے ہلال پاکستان کا اعلان کیا،جوبائیڈن نے پرویز مشرف کی ورزی اتروانے میں اہم کردار ادا کیا اور اسی وجہ سے انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا،جوبائیڈن پاکستان کو بخوبی سمجھتے ہیں،وہ دو بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔جب نواز شریف کی حکومت آئی تب بھی آصف زرداری اور جوبائیڈن کی ملاقات ہوئی جس پر خوب چرچا ہوا،اس ملاقات پر وائٹ ہاؤس کو وضاحت بھی جاری کرنا پڑی۔ شہباب الدین کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں بہت پیسہ لگتا ہے اور پیسہ لگانے والوں کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔مختلف ممالک کے نمائندے وہاں لابنگ کرتے ہیں اور پیسہ لگاتے ہیں بعدازاں ان سے فوائد اٹھاتے ہیں۔یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ اس بار نواز شریف گروپ اور آصف زرداری گروپ نے جوبائیڈن کی انتخابی مہم خوب پیسہ خرچ کیا۔یہ بات بھی حقیقت ہے کہ یہ دعوت نامہ بھی انہی پیسوں کی وجہ سے آیا جو نومنتخب صدر پر خرچ کیا گیا،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ دعوت نامہ پیپلز پارٹی کے امرہکا میں موجود دوستوں نے خرایدا ،بختاور بھٹو کی منگنی بھی امریکہ میں مقیم شخص سے ہوئی جن کا بہت اثر ورسوخ ہیں۔