Friday November 22, 2024

سابق وزیر اعظم کی لندن میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی نواز شریف برطانیہ میں 30 ملین پاؤنڈ سالانہ ٹیکس دے رہے ہیں۔۔

اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ظفر ہلالی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف برطانیہ میں 30 ملین پاؤنڈ سالانہ ٹیکس دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی برطانیہ میں ایسی سرمایہ کاری ہے جس سے سالانہ 30 ملین پاؤنڈز کا ٹیکس بھی نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے نواز شریف کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آنے کی کوشش ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف طبی بنیاد پر لندن گئے ہیں، یہ کہاں لکھا ہے کہ وہ کوئی سیاسی بیان نہیں دیں گے۔ وہ بالکل دیں گے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف پاکستان واپس آنے کی بھی کوشش کریں گے ،

وہ ابھی بھی سیاسی لیڈر ہیں، اور بات چیت اُنہی کے ساتھ ہو رہی ہے۔ جو طاقتور حلقے ہیں وہ نواز شریف سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں، نواز شریف سیاست میں ہیں اور رہیں گے۔ سینئر صحافی ظفر ہلالی نے پروگرام میں کہا کہ میرے خیال میں شاہد خاقان عباسی باقاعدہ پیغام لے کر گئے ہیں اور بات چیت چل رہی ہے،اب دیکھنا چاہئیے کہ اس بات چیت کا نتیجہ کیا نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ایک طریقہ کار ہے ان ڈیفینیٹ لیو ٹو سٹے (آئی ایل ایس) ، یا نواز شریف کو یہ مل گیا ہے یا ملنے والا ہے۔ یہ طریقہ کار چلی کے صدر کے لیے نکلا تھا،وہ بہت سے لوگوں کو قتل کر کے بھاگ گیا تھا ، اسپین سے اس کو بیماری تھی تو وہ گیا لندن، چلی نے کہا کہ اس کو واپس بھیجو ،جواب ملا کہ نہیں اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس بنیاد پر ادھر آیا ہے،وہ یہاں آئی ایل ایس کی وجہ سے رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایل ایس کی تین شرائط ہوتی ہیں ، پہلا کہ آپ کو کوئی بیماری ہونی چاہیے،دوسرا یہ کہ آپ کے پاس اتنے ذرائع ہونے چاہئیے کہ تم اپنے آپ کو سپورٹ کروگے، تیسری بات کہ سب ٹیکسز کو ادا کرنا ہوگا۔

FOLLOW US