Friday November 29, 2024

عامر لیاقت حسین کی اہلیہ بشریٰ نے طلاق کی تصدیق کر دی

کراچی (ویب ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ وقت میرے سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین کے ساتھ میرے تعلقات کی وضاحت کا ہے، انہوں نے مجھے طلاق دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے طلاق دینا ایک بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔ بشریٰ اقبال نے کہا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔خیال رہے

کہ دو سال قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ، مذہبی اسکالر اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ سید نامی ایک خاتون سے دوسری شادی کی تھی جس کے بعد ان کی شادی کے میڈیا میں خوب چرچے تھے ، شادی کے فوری بعد دو سے تین پروگرامز میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری بیوی طوبیٰ سید کے ہمراہ شرکت کی جس کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئے۔ ایک پروگرام کے دوران میزبان صنم بلوچ اور خود ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ کے بارے میں گفتگو کی اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ پر نام نہاد دینی تعلیم حاصل کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے دین پڑھا ہی نہیں ہے ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک حدیث مبارکہ سُنا کر دوسری شادی کرنے کا جواز پیش کیا اور کہا کہ دوسری شادی ہمیشہ راس آتی ہے ۔ دوسری شادی پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر نے بھی کافی رد عمل دیا تھا۔

FOLLOW US