سردیوں کے مزے تو ہم لیتے ہیں مگر جب نزلہ زکام یا کھانسی ہوجائے تو سارہ مزے خراب ہوجاتا ہے کیونکہ سردی میں ٹھنڈ کی وجہ سے جسم مزید سست ہوجاتا ہے ایسے میں نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔ دوائیوں کے ساتھ اگر اس قہوہ کو بھی استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ ہوتا ہے تو اب سے آپ بھی جان لیں اور اپنے گھر والوں کی صحت کا خآص خیال رکھیں انہیں سردی میں کورونا سے بھی بچائیں۔
قہوہ بنانے کا طریقہ:
• ایک برتن میں پانی کو ابال لیں اور پھر اس میں 3 سے 4 لونگیں، 1 سے 2 بادیان کے پھول، دار چینی ایک ایک انچ کا ٹکڑا اور دو چھوٹی الائچی ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں اور جوش آنے پر بند کردیں۔
• لیجیئے تیار ہے آپ کا کھانسی، نزلے و زکام سے بچنے کا زبردست قہوہ اب اس کو نیم گرم ہونے پر پی لیں۔
• دن میں ایک مرتبہ اس کو ضرور استعمال کریں یا زیادہ کھانسی ہونے کی صورت میں بھی اس کو استعمال کریں۔
معجون بنانے کا طریقہ:
• آدھا چھٹانک بادام اور ایک چمچہ کالی مرچ کو اچھی طرح سے پیس لیں۔
• اس پاؤڈر میں ایک چمچ شہد شامل کرلیں۔
• اس کو ناشتے یا رات کے کھانے کے بعد استعمال کریں۔