Wednesday November 27, 2024

نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میں رد و بدل کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میں رد و بدل کر دیا گیا، یکم جنوری سے پٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے کل نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 15 دسمبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ 16 دسمبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103 روپے 69 پیسہ ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 108 روپے 44 پیسہ، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 67 روپے 86 پیسہ، مٹی کا تیل 70 روپے 29 پیسہ فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ تین مہینوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کمی ہوئی۔ تاہم اب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

FOLLOW US