سردی ہو یا گرمی ہر میں گھروں میں کیڑے مکوڑے اور لال بیگ ہو جاتے ہیں کبھی چوہے زیادہ تو کبھی چھپکلیاں آ جاتی ہیں اگر آپ بھی ان سے پریشان ہیں تو بس یہ ٹپ کا استعمال آپ کی ان مشکلات کو دور کرسکتا ہے۔
لال بیگ کو بھگانے کی ٹپ:
۰ لال بیگ کو بھگانے کے لئے چار لیموں کو دھو لیں اور ان کو چھلکوں سمیت بلینڈر میں ڈال کر آدھا گلاس پانی ڈالیں اور بلینڈ کر لیں۔ ساتھ ہی اس میں بیکنگ پائوڈر شامل کرلیں لیجیئے تیار ہے آپ کا لال بیگ بھگائو جوس۔۔ جس جگہ زیادہ لال بیگ نظر آئیں وہیں اس پر سپرے کر دیں لیجیئے بھاگ جائیں گے تمام لال بیگ۔
چیونٹی و دیگر حشرات بھگانے کی ٹپ:
۰ چیونٹیاں تو کہیں سے بھی نکل آتی ہیں ان کے لیئے آپ ایک لیموں کو کاٹ لیں اور اس کا رس نکال کر الگ کر لیں اب اس خالی لیموں پر کالی مرچ چھڑک دیں اور کو اس جگہ رکھ دیں جہاں سے آپ کو زیادہ چیونٹیاں نظر آئیں۔ بھاگ جائیں گی یہ بھی آپ کے گھر سے۔