Sunday January 19, 2025

بری خبرسنادی گئی۔یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟

لندن(ویب ڈیسک) پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے لاکھوں کروڑوں فون پر بند ہوجائے گی، یا پھر اس کے ازالے کے لئے اسمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی ضرورت رہے گی۔لیکن بری خبر یہ ہے کہ پاس پرانے ایپل اور اینڈروئڈ فون ایسے ہیں جنہیں ترک کرکے نیا فون خریدنے کے علاوہ کوئی اور راستہ باقی نہیں رہے گا۔ ایسے فون اب بھی بڑی تعداد میں دنیا بھر میں استعمال ہورہے ہیں، تاہم پہلے پرانے آپریٹنگ

سسٹمز کا ذکر ہوجائے۔اگر کوئی آئی فون آئی او ایس نائن یا اس سے بھی جدید ورژن پر نہیں چل رہا یا آپ کا اینڈروئڈ فون کم ازکم 4.0.3 ورژن یعنی آئسکریم سینڈوچ سے پیچھے ہے تو شاید واٹس ایپ کھلنے سے انکار ہی کردے گا۔ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ آئی فون فوراور اس سے نیچے کے سارے ماڈلوں پر واٹس ایپ بند ہوجائے گا کیونکہ وہ ان کا آئی او ایس اپ گریڈ ہوکر بھی آئی او ایس 9 تک نہیں پہنچ سکے گا۔دوسری جانب آئی فون فور ایس، آئی فون فائیو، آئی فون فائیو ایس، آئی فون سِکس اور آئی فون سکس ایس جیسے اسمارٹ فون ماڈل آئی او ایس نائن کے اجرا سے پہلے فروخت کئے گئے لیکن ان میں سافٹ ویئر اپ ڈیشن کا امکان موجود ہے۔ اسی لیے آپ آج ہی اپنے فون کو اپ ڈیٹ کرلیجئے۔دوسری جانب اینڈروئڈؑ فون بڑی تعداد میں متاثر ہوں گے کیونکہ کم قیمت ہونے کی بنا پر یہ فون پوری دنیا میں مقبول ہیں۔یکم جنوری 2021 کے ساتھ ہی سام سنگ گیلکسی ایس ٹو، ایچ ٹی سی ڈیزائر، اور ایل جی آپٹیمس بلیک واٹس ایپ چلانے سے قاصر رہیں گے۔اس وقت دنیا میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد دو ارب سے زائد ہے اور ان کی اکثریت اس سہولت سے محروم نہیں ہوگی لیکن درج ذیل فون پر واٹس ایپ بند ہوسکتا ہے: ایپل آئی فون ،

ون سے فور تک کے ماڈل سام سنگ گیلکسی ایس ٹو ایچ ٹی سی ڈیزائر ایل جی آپٹیمس بلیک موٹرولا ڈروئڈ لیزر 2010 سے پہلے ریلیز ہونے والا کوئی بھی اینڈروئڈ فون نیچے ان اسمارٹ فون کے نام دیئے جارہے ہیں جنہیں اپ ڈیٹ کرکے کم سے کم آئی او ایس 9 یا پھر اینڈروئڈ او ایس 4.0.3 ورژن تک لے جانا ہوگا: ایپل آئی فون فور ایس آئی فون فائیو آئی فون فائیو ایس آئی فون سکس آئی فون سکس ایس سام سنگ گیلکسی ایس تھری یا اس سے جدید فون سام سنگ گیلکسی نوٹ ایچ ٹی سی سنسیشن ایچ ٹی سی تھنڈربولٹ موٹرولا ڈرؤئڈ سونی ایکسپیریا پرو تاہم واٹس ایپ نے پرائیویسی کی بعض شرائط بھی پیش کی ہیں جنہیں قبول کرنا ضروری ہوگا۔

FOLLOW US