Monday November 25, 2024

نو سالہ یوٹیوبر ریان کاجی نے اس سال 5 ارب روپے کمالیے!

آسٹن، ٹیکساس: اس وقت یوٹیوب پر کئی بچے غیرمعمولی شہرت کے بعد کروڑوں بلکہ اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ان میں ریان کاجی کھلونوں کو استعمال کرنے کے بعد ان کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہیں۔ اب تک ان کے چینل ’ریان ورلڈ‘ پر دوکروڑ 70 لاکھ صارفین موجود ہیں اور اس سال بھی وہ پورے یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمانے والے فرد بھی ہیں۔ ریان کاجی کئی برس سے کھلونوں پر اپنی رائے دے رہے ہیں اور دنیا بھر کی کمپنیاں ان کی مقبولیت کے پیشِ نظر انہیں کھلونے بھیجتی ہے جس پر وہ اپنی ویڈیو بناتے ہیں۔ اس سال ریان کو اپنی ویڈیوز پر تین کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جو پاکستانی روپوں میں پانچ ارب کے برابر ہے۔

ریان کاجی ٹٰیکساس میں رہتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے کپڑوں کا اپنا برانڈ جاری کیا ہے اور اس سال انہوں نے اس سے 20 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مارکس اینڈ اسپینسر سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے بعد وہ بچوں کے لیے پاجامہ بنائیں گے اور اس سے وہ مزید رقم کماسکیں گے۔ لیکن اس ننھے انفلوئنسر کا حال ہی میں نکلوڈیون کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے اور اس سے بھی کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہوسکتی ہے کیونکہ کمپنی ان کے نام سے ایک ٹی وی سیریز بنائے گی۔ ریان کاجی کا یہ سفر پانچ سال پر محیط ہے انہوں نے مارچ 2015 میں اپنی پہلی ویڈیو بنائی تھی۔ اب وہ ہرروز کھلونے کے ڈبے کھولتے ہیں اور انہیں چلاکر دیکھتے ہیں ۔ ریان کاجی کی غیرمعمولی کامیابی نے اپنے خاندان کی قسمت بدل دی ہے اور انہوں نے اپنا خاندانی نام گون سے ہٹاکر اسے کانجی کا نام دیدیا ہے۔ یہ پورا خاندان مجموعی طور پر یوٹیوب کے 9 چینل چلاتا ہے۔ اب تک ان کی ویڈیو 12 ارب سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔ ریان کاجی کی صرف ایک ویڈیو پورے پلیٹ فارم پر 60 سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہیں۔ تاہم امریکی انتظامیہ کی جانب سے ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اسپانسر کو فوری جواب دے کر اس کی رسائی روک دیتے ہیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

FOLLOW US