Saturday November 30, 2024

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین این ڈی ایم اے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ اپنے عہدے سے ابکدوش ہوگئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے چئیرمین این ڈی ایم اے کا چھوڑ دیا ہے۔ عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی و الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے الوداعی ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عہدے سے سبکدوشی کے موقع پر وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل افضل کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کرونا وائرس وبا کے پھیلاو کے بعد مسلسل متحرک رہے۔ ان کی سربراہی میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کرونا وبا کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے۔ لیفٹیننٹ جنرل افضل کی سبکدوشی کے بعد فی الحال نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

FOLLOW US