Friday November 29, 2024

بڑا بریک تھرو! عمران خان اور جہانگیر ترین میں رابطہ، اہم رہنماء کی تصدیق

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے اعتراف کی ہے کہ عمران خان کے بعد تحریک انصاف کے لیے سب سے زیادہ خدمات جہانگیر ترین کی ہیں، پی ٹی آئی جس مقام پر آج ہے اس میں سب سے زیادہ کردار جہانگیر ترین کا ہے۔تفصیلات کے مطابق اردو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا مستقبل کیا ہے اس کا فیصلہ عمران خان نے ہی کرنا ہے، ماضی میں سب سے زیادہ کردار تحریک انصاف کے لیے عمران خان کے بعد جہانگیر ترین نے ادا کیا، وہ جہانگیر ترین ہی تھے جنہوں نے تحریک انصاف کو اس جگہ پر پہنچایا اور انتخابات جتوانے مین نمایاں کردار ادا کیا۔اسد عمر کا کہنا تھا

کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان کئی دفعہ رابطہ ہوا ہے، میں یہ نہیں جانتا کہ دونوں کے درمیان آخری مرتبہ رابطہ کب ہوا لیکن ایک دفعہ عمران خان بتا رہے تھے کہ جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے، وہ یہ کہہ رہے تھے ۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ محمد زبیر کو جو دھمکیاں ملی اس کی تحقیقا کرائی گئیں لیکن اسی ویسی کوئی بھی بات سامنے نہیں آئی، تحقیقات میں جو حقائق سامنے آئے تھے وہ محمد زُبیر کے ساتھ شیئر کیے تھے، کوئی ایک شخص تھا جو کہ انفرادی دھمکی دے رہا تھا لیکن یہ کال کسی بھی ادارے کی جانب سے نہیں کی گئی تھی، جب مجھے بتایا گیا تو میں نے سنتے ہی کہا کہ مجھے اس میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی ۔

FOLLOW US