Saturday November 30, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ معاملات طے کروانے میں کامیاب، ایک اور عرب اسلامی ملک نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا۔

واشنگٹن (ویب ڈیسک) مراکش نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق ایک اور عرب اسلامی ملک نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق آج ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئے آج تاریخی دن ہے، ہمارے دو دوستوں مراکش اور اسرائیل نے سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔ واضح رہے کہ مراکش سے قبل متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات قائم ہو چکے، جبکہ باقی مملک بھی اسرائیل کیساتھ مختلف معاہدے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ امریکی صدر اور ان کے داماد کچھ عرصہ قبل ہی دعویٰ کر چکے ہیں کہ کئی اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے راضی ہیں۔ اب تک کل 4 اسلامی ممالک اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کر چکے۔

FOLLOW US