Friday November 1, 2024

ورلڈ بینک کی پاکستان کو 30کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری

لاہور(ویب ڈیسک) ورلڈ بینک کی پاکستان کو 30کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری ،ورلڈ بینک کے جاری اعلامیے میں کہا گیاکہ قرض کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ نے دی۔علامیےکے مطابق قرض 2مختلف منصوبوں کے لیے دیا گیا ، 20 کروڑ ڈالر سندھ ریزیلینس پراجیکٹ کیلئے دیے جائیں گے جبکہ 10 کروڑ ڈالرز کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجینسی پراجیکٹ کے لیےدیے جائیں گے، جس سے کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کی حالت زار کو ٹھیک کیا جائے گا ۔پاکستان اشمارپہلی مرتبہ دنیا کے ان پانچ ممالک میں ہوگیا ہے جہاں سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

ہوئی ہے۔2020ء کے منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری پرعالمی بینک کی ششماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان جاری سال کی پہلی ششماہی کے دوران 1ارب 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ چوتھابڑاملک بن گیاہے۔رپورٹ میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں رواں سال کروناوائرس کے باعث نجی سرمایہ کاری کو غیرمعمولی قراردیاہے جس میں بنیادی ڈھانچے سمیت بہت سارے شعبے شامل ہوئے۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی طورپر 34ممالک میں 21ارب 90کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران سے 56فیصدکم ہے۔

FOLLOW US