لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سب کے لیے یکساں تعلیمی نصاب لا رہے ہیں ۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ ہمارے لیے ایک رول ماڈل ہیں اس لیے ہمیں پہلے اپنی یوتھ کو بتانا ہو گا کہ ان کا رول ماڈل کیا ہونا چاہئے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پم ایک پی ایچ ڈی پروگرام بھی لا رہے ہیں جس کا آغاز سرگودھا یونیورسٹی سے کریں گے۔ اگلے سال تک القادر یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں اسلام کی تاریخ پر ریسرچ اور صوفی ازم کی تعلیم بھی دی جائے گی ۔
