کراچی (ویب ڈیسک) کرپٹ بلدیاتی افسران کو برطرف کرنے کی تیاریاں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی معطلی کے بعد تحقیقات میں لوکل گورنمنٹ بورڈ کو وقاص سومرو، فضل عباس اور اخلاق احمد کیخلاف مزید کرپشن کے اہم ثبوت مل گئے۔ محکمہ بلدیات سندھ نے اشتہاری پورٹ کے ذریعے حکومتی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والی بڑی اور طاقتور مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ غیر قانونی اسٹیمز، بینرز، برج پینل، موونگ پبلسٹی اور ہورڈنگز سائٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر لوٹ مار میں ملوث بلدیہ شرقی کے سابق ڈائریکٹر، اسسٹنٹ اور کلرک کیخلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بلدیاتی اداروں میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والی کرپٹ مافیا کے خلاف شکنجہ سخت کرتے ہوئے بدعنوانیوں میں ملوث افسران کو ملازمتوںسے بر طرف کرنے کی تیاری کر لی ہے اسی سلسلے میں کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کے لئے سفارشات تیار کی جا رہی ہیں۔