Friday September 19, 2025

فوج نے آج تک ایک چیز میری مرضی کے خلاف نہیں کی، فوج کا دبائو ہواتو کیا کروں گا؟ وزیراعظم نے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کا دباو ہو تو مزاحمت بھی کروں، ساری فارن پالیسی کے فیصلے میں کرتا ہوں۔ جو باتیں میرے منشور میں تھیں میں نے اس پر عمل درآمد کیا۔ افغانستان کے معاملے میں جو میرا موقف تھا آج وہی پاکستان کی پالیسی ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن منصور علی خان نے سوال کیا کہ کیا کبھی فوج کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہوا ؟اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں فوج کی مزاحمت تب کروں جب مجھ پر فوج کی طرف سے دباؤ ہو،فوج نے آج تک ایک چیز میری مرضی کے خلاف نہیں کی ،آپ ہمارا منشور اٹھا کر دیکھ لیں ،ساری خارجہ پالیسی تحریک انصاف کی ہی ہے ۔