ملتان (ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم نے اپنا اگلا جلسہ ملتان میں 30 نومبر کو کرنے کا اعلان کر رکھاہے جس پر فردوس عاشق اعوان میدان میں آ گئیں ہیں اور انہوں نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ” ریاست کی رٹ کو چیلنج نہ کریں ورنہ تیل والا ڈنڈا آپ کا استقبال کرے گا ۔“تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ ”جلسے میں صرف قانون کی حکمرانی ہو گی، آپ نے قانون کی تھوڑی سی جھلک ملتان میں دیکھی ہے ، آپ قانون کو چیلنج نہ کریں ، سٹیٹ کی رٹ کو چیلنج نہ کریں ، ہم چاہتے ہیں کہ آپ ذمہ دار بنیں ،ہمیں اچھا نہیں لگے گا کہ تیل والا ڈنڈا آپ کا استقبال کرے ،
ہمیں خوشی نہیں ہو گی لیکن عوام کی جان کو بچانے کیلئے حکومت ہر سطح پر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گی۔“ فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ن لیگ کے مصدق ملک نے نجی ٹی وی ہم نیوزپر موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ ” چند دن پہلے جو فردوس عاشق اعوان نے جو جلسہ کیا تھا اس دن ڈنڈا کہاں تھا تیل والا ، اس دن قانون کہاں گیا ، انہوں نے اس وقت جتنی باتیں کی ہیں وہ مختصر بتاتا ہوں اگر ہم جلسے کریں تو گلگت میں کورونا نہیں پھیلتا لیکن جیسے ہی الیکشن جیت جائیں یا جتوا دیئے جائیں اس کے فوری بعد کورونا پھیلنا شروع ہو جاتاہے ۔