Monday November 25, 2024

بلاول بھٹو کا اپنی بہن بختاور کی منگنی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کو کرونا وبا کے دوران جلسے کرنا مہنگا پڑگی۔

کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنی بہن بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے ۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور اب وہ نہ کسی جلسے میں شرکت کریں گے اور نہ ہی اپنی بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ بلاول بھٹو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب وہ اپنی لاڈلی بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ آصف علی زرداری پہلے ہی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اب منگنی کی تقریب کی خوشیاں مزید ماند پڑ گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ، چیئرمین پیپلزپارٹی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ انہیں معمولی علامات ہیں ، تاہم وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت پیپلزپارٹی کے فاوَنڈیشن ڈے کے موقع پر ویڈیولنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط بھی کی جائے۔

FOLLOW US