اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے سربراہ سمیت تمام اتحادی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرکے ان کے گلے شکوےدور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابقیراعظم عمران خان اسلام آباد واپسی سے قبل ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملنے کے لئے ان کی رہائش گاہ جائیں گے، جہاں وہ ان کی عیادت کے ساتھ ساتھ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے، اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان حکومتی امور پر چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے بھی ملاقات کا امکان ہے، واضح رہے کہ دوروز قبل ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے فون پر رابطہ کیا۔ اور ان سے ا ن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی تھی۔
