اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے پاکستانی ڈاکٹروں کی ایک اور کامیابی ، کورونا کے علاج کیلئے کامیاب ویکسین ایجاد کرلی جس کے استعمال سے 7ہزار مریض شفا یاب ہوچکے ہیں ۔ یہ ویکسین بہت جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جس کی ابتدائی قیمت دوہزار روپے رکھی جائے گی ۔ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ وائرس کیخلاف ویکسین ( کین سینو) تیار کرلی گئی ہے جس کا رزلٹ 100فیصد تک بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک 7ہزار سے زائد مریضوں پر اس ویکسین کا تجربہ کیاگیا ہے
جس کا رزلٹ 100فیصد رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او سے پیشگی اجازت لینا ضروری نہیں ہے مارکیٹ میں ویکسین کی دستیابی 10ہزار مریضوں کے شفا یاب ہونے کے بعد ہوگی ۔ اب تک اس ویکسین کے نتائج نہ صرف حوصلہ افزاء بلکہ کامیاب ہیں اس ویکسین میں اینٹی باڈی صلاحیت موجود ہے اور میڈیکل سائنس کی دنیا میں یہ ویکسین ایک دھماکے سے کم نہیں ۔ یاد رہے پاکستان کو امریکی و برطانوی کمپنیوں نے کورونا کے علاج کیلئے ویکسین فوری فراہم کرنے سے انکارکردیا تھا مگر پاکستان کے مایہ ناز سائنسدانوں اور ڈاکٹروں نے سائنس کی دنیا میں اہم کامیابی حاصل کرکے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیااور کورونا مریضوں کیلئے ایک امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے ۔ پاکستان میں پہلے ہی کورونا مریضوںکی تعداد دیگرممالک کے مقابلے میں کم ہے اور اس ویکسین کی دستیابی سے کورونا کو شکست دینے میں اہم کامیابی مل سکتی ہے۔