کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اور سیاسی جماعت کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا لگ گیا ہے ایک ساتھ تین ارکان اسمبلی نےپارٹی کو خیر باد کہہ کر دوسری سیاسی جماعت جوائن کر لی ہے ۔ ایم کیوا یم پاکستان کی تین مزید پتنگیں کٹ کر پاک سرزمین پارٹی کی چھت پر جا گری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم، رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور محمد کامران نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے 3 ساتھی ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں، پچھلے 10 دنوں میں 4 ایم پی ایز اور 4 این ایز پی ایس پی میں
شامل ہو چکے ہیں جب کہ آج اورنگی ٹاؤن کا سارا سیکٹر پارٹی میں شامل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا نئی پارٹی بناکر کسی کو گالی نہیں دی اور بندوق نہیں تانی، جس جماعت کو میرے ساتھی چھوڑ کر آئے اس سے ایم کیوایم ایکسپوزہوگئی، اللہ کے فضل سے اور لوگ بھی پی ایس پی میں شامل ہوں گے۔