لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کو جھٹکا دے کر دوسری جماعت میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کو خود بہت بڑا جھٹکا لگ گیا ۔ ایسے ارکان کا حلقہ دوسرے حلقوں سے ملا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر کئی ارکان قومی اسمبلی نے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم اب ان کا سیاسی کیرئیر ہی دائوپر لگ گیا ہے کیونکہ نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے کئی ایسے ارکان اسمبلی کے حلقے تحلیل ہو گئے ہیں
۔ اور ان حلقوں کو دوسرے حلقوں کے ساتھ ملا دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حدبندی سے سابق لیگی رہنما میاں طارق محمود سمیت دیگر رہنماؤں کا حلقہ دوسرے حلقوں سے ملا دیا گیا ہے۔