گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب ہونے والے پانچ آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ پانچوں آزاد امیدوار گورنر ہائوس گلگت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد میں جی بی اے 9 اسکردو 3 سے کامیاب ہونے والے آزاد
امیدوار وزیرسلیم ، جی بی اے 10 اسکردو 4 سےآزاد امیدوار راجہ ناصر، جی بی اے 22 گانچھے 1 سےآزاد امیدوار مشتاق حسین، جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمید اور جی بی اے5 نگر 1 سےکامیاب ہونے والے آزاد امیدوار جاوید منوا شامل ہیں۔ آزاد امیدواروں کی شمو لیت کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔