Friday November 1, 2024

سوئیڈن حکام کا شرمناک فیصلہ، قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے ملزمان کو کلین چٹ دے دی

سوئیڈن (نیوز ڈیسک) سوئیڈن حکام کا شرمناک فیصلہ، قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے ملزمان کو کلین چٹ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سوئیڈن میں کچھ عرصہ قبل قرآن پاک کو نذر آتش کرنے، مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے شدت پسندوں کو کمال چالاکی سے کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ سوئیڈن کے پراسیکیوٹر نے ملزمان کے عمل کو جرم قرار نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کو نذر آتش کرنا یا اس کی توہین نفرت پر مبنی جرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اسی لیے حکام نے ملزمان کیخلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سوئیڈن میں اسلام مخالف شدت پسندوں کی جانب سے اگست کے ماہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی۔ مسلمان مخالف شدت پسند ڈینش پارٹی کی جانب سے سرعام قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے شرمناک عمل کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد مالمو نامی شہر میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ سوئیڈن کے حکام نے فسادات کا باعث بننے والے اسلام مخالف شدت پسندوں کو تو کلین چٹ دے دی، تاہم گستاخانہ عمل کیخلاف احتجاج کرنے والے 6 مسلمانوں کو گرفتار کر رکھا ہے۔ واقعے کے بعد قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے 3 اسلام مخالف شدت پسندوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اب ان کیخلاف تحقیقات کو بند کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US