Wednesday June 18, 2025

بھارت دریا پر بند باندھ رہا تھا اور یہ ساڑھیاں اور آم کے تحفے بھیج رہے تھے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے اس ملک کو کتنا کچھ دیا ہے اس کا حساب ضرور ہوگا،سیاست دان ہمیشہ الیکشن جیتنے کی سوچتا ہے، ماضی میں بھارت دریا پر بند باندھ رہا تھا اور یہ ساڑھیاں اور آم کے تحفے بھیج رہے تھے سندھ حکومت اور ان کے چیئرمین بلاول تو تھر میں بھوک سے بچوں کی اموات کو مانتے ہی نہیں ۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس ملک کو کتنا کچھ دیا ہے اس کا حساب ضرور ہوگا،سیاست دان ہمیشہ الیکشن جیتنے کی سوچتا ہے، ماضی میں بھارت دریا پر بند باندھ رہا تھا اور یہ ساڑھیاں اور آم کے تحفے بھیج رہے تھے سندھ حکومت اور ان کے چیئرمین بلاول تھر میں بھوک سے بچوں کی اموات کو مانتے ہی نہیں ہیں،تھر اور بلوچستان میں مسلسل خشک سالی ہے،تھر کے مسائل کو حل کرنے پر کسی نے نظر نہیں ڈالی، یہ ایک دن کا معاملہ نہیں اسے ایک وقت لگا ہے، پانچ نئے ڈیم کا افتتاح کر رہے ہیں تاہم مذاق بنایا گیا،حکومت بلوچستان کے لیے آسٹریلوی حکومت کے ساتھ مل کر منصوبے بنا رہی ہے،ملکی ریسرچر ادارے کوئی ہائی برڈ بیج کیوں نہیں بنا سکی بیجوں کا مسئلہ آ رہا ہے، ہمارے پاس بیج موسمیاتی تبدیلی برداشت نہیں کر پارہا،موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو بہت خطرہ ہے تاہم اس میں پاکستان کا کوئی قصور نہیں ہے،ترقی یافتہ ممالک کی بنا پر دنیا میں موسمیاتی تبدیلی آئی موسمیاتی تبدیلی کیا

چیز ہے ماضی میں کسی نے نہیں سوچا تک نہیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی کو سمجھا،ملک میں آج بھی انگریز کا فارسٹ ایکٹ چل رہا ہے،ماضی کی حکومتوں نے لکڑی چوری کی سرپرستی کی،ملک میں آج جنگلات 4 فیصد پر آگئی ہے،کراچی میں لوگ ہیٹ ویو سے مرے ہیں، وزیر اعظم کو 31 ہزار ارب کے قرض کو اتارنا ہے،اداروں کو گروی رکھ کر ماضی کی حکومتوں نے قرضہ لیے،324 ملین پودے لگا چکے ہیں، بلین ٹری سونامی پوری کرلیں گے،ماضی میں تعلیم یافتہ افراد سے بات نہیں کی گئی، میری وزارت تعلیمی اداروں سے رابطہ میں رہنے کی کوشش کرتی ہے۔