واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے تاریخ رقم کردی، پہلی سیاہ فارم خاتون نائب صدر منتخب ہوگئیں، سیاہ فارم کو منتخب کرکے سفید فارم ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو جواب دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخابات میں جوزف بائیڈن 273 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ امریکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ جوبائیڈن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ صرف 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے۔ جوز ف جوبائیڈن کی جیت پر امریکا بھر میں جشن کا سماں ہے، جوبائیڈن کے حامی سڑکوں پر اور ولمنگٹن میں نکل آئے ہیں، بھرپور انداز میں جشن اورآتشبازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
جوبائیڈن کے ساتھ ساتھ ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس جو کہ پہلی جنوبی ایشیاء اور پہلی سیاہ فارم خاتون ہیں، امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ سیاہ فارم کو منتخب کرنا عوام نے فیصلہ دیا ہے کہ سابق صدر باراک اوباما بھی سیاہ فارم تھے لیکن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفید فارم ہونے پر ان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ موجودہ صدر بھی مساوی نظام کے حامی ہیں۔جو کہ ڈیموکریٹ کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تاحال الیکشن نتائج ماننے سے انکاری ہیں، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے۔ جوبائیڈن بھی اپنی جیت کا جشن نہ منائیں۔ انہوں نے جوبائیڈن کی جیت سے ایک گھنٹہ قبل ہی اپنی جیت کا اعلان کیا کہ وہ بھاری اکثریت سے الیکشن جیت چکے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس منجھے ہوئے سیاستدان جوبائیڈن انتہائی پرامید رہے اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک کوئی جیت کا اعلان نہیں کیا۔ جو کہ ان کی بطور صدر مستقبل کی ٹھہراؤ والی سیاست کو بھی ظاہر کرتا ہے۔