سوات(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف فوج کو آرمی چیف کیخلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں،نواز شریف سے بڑا ملک دشمن کون ہوسکتا ہے، فوج سے کہہ رہا کہ اپنے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کو بدلو، ڈاکو کہتے ہیں کہ ہم قانون سے بالاتر ہیں پیسہ واپس نہیں کریں گے، نواز شریف
اداکاری کرکے لندن جاکر بیٹھ گیا، ہمیں اس پر ترس آگیا، عورتیں اس کی شکل دیکھ کر رونے لگتی ہیں، عدالتوں کو بھی ترس آگیا کہ عمران خان اسے باہر جانے دو، میں نے عدالتوں سے کہا کہ کم از کم 7 ارب تو رکھ لو ۔
سوات میں صحت سہولت کارڈ کا افتتاح کرنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سہولت کارڈز کی فراہمی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، سوات میں سیاحت کی فروغ ہورہی ہے اور سوات موٹروے سے سوات مکمل بدلنے والا ہے،سیاحت سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم بات کی طرح ہوتا ہے اور باپ اپنے بچوں کی تربیت کرتا ہے، اللہ نے انسان کو دو راستے دیئے ہیں ایک اچھائی کا اور دوسرا برائی کا ہے،اچھائی کا راستہ ہمارے آخری نبیؐ کی سنت ہے اور نبیؐ جیسا نہ کوئی آیا تھا نہ آیا ہے اور نہ آئے گا، دوسری چیز ان کی بنائی گئی ریاست مدینہ ہے جو انسانیت انصاف کے اصولوں پر قائد ہوئی ،قانون کی بالادستی تھی قانون کے سامنے سب برابر تھے اور ان اصولوں کی بنیاد پر مسلمانوں نے کئی سالوں تک دنیا میں امامت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو نیا پاکستان بنا رہے ہیں وہ بھی ریاست مدینہ کے اصولوں پر ہے، پہلی سیڑھی اس کی انسانیت ہے، اس لئے ہم نے صحت سہولت کارڈ پروگرام لائے ہیں، علاج کے سہولت ایک بڑی نعمت ہے، منصوبے کے تحت سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مفت علاج ہو گا اور سہولت کارڈ میں دس لاکھ روپے تک علاج ہو سکے گا۔