اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کرنے والی ہندوتواء بی جے پی حکومت پاکستان میں کرتارپور راہداری پر منفی شرپسندانہ پراپیگنڈا کرنے لگی ،پاکستان نے بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بے بنیاد شر انگیزانہ پروپیگنڈے کو پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی بھی مسترد کر چکی ہے ،بھارتی حکومت کا بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کا مقصد اس امن راہداری کو بدنام کرنا اور سکھ برادری کے مفادات کے خلاف شر پسندانہ اقدام کے متراف ہے۔
جمعرات کو ترمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کرتار پور کے خلاف بھارتی حکومت کا پروپیگنڈا بے بنیاد اور غلط ہے جس کو پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی بھی مسترد کر چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کا بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کا مقصد اس امن راہداری کو بدنام کرنا اور سکھ برادری کے مفادات کے خلاف شر پسندانہ اقدام کے متراف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اس بد نیتی پر مبنی پروپیگنڈا کے ذریعہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ سکھ ریہت مریادا کے مطابق پاکستان سکھ گوردوارہ پربندہک کمیٹی ہی کردوارہ صاحب اور کرتار پور میں مذہبی رسومات کے انجام دہی کی ذمہ دار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ وقف املاک کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو تشکیل پاکستان سکھ گوردوارہ پربندہک کمیٹی کی سہولت کاری کیلئے کی گئی ہے ،گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کے معاملات کی پاکستان سکھ گوردوارہ پربندہک کمیٹی سے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ منتقلی کے اشارے حقائق سے منافی ہیں ،ان کا دوسرا مقصد بھارت میں ہندوتواء کے تحت کام کرنے والی حکومت کی جانب سے مذہبی انتشار کا فروغ ہے۔
دنیا بھر سے سکھ برادری کرتارپور راہداری منصوبے کے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے اور سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات و سہولت کاری پر بھی پاکستان کی معترف ہے۔ بھارت کو سمجھاتے ہیں کہ گمراہ کن پروپیگنڈے کی بجائے اپنی اقلیتوں , ان کی عبادت گاہوں محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرے۔