Monday November 25, 2024

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کا اجلاس! سمارٹ لاک ڈاؤن کی منظور ی دے دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں این سی او سی کے تمام فیصلوں کی توثیق کی گئی۔این سی سی اجلاس میں وزرائے اعلی اور وفاقی وزراء کی شرکت ہوئی۔ این سی او سی حکام نے کورونا وباء کے پھیلاؤ اور تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے عوامی تحفظ میں این سی او سی اور تمام سٹیک ہولڈرز کی تعریف کی۔ این سی سی نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کی منظوری دیدی ۔ مارکیٹوں اور شادی ہالز کے اوقات میں کمی کی بھی منظوری دی گئی۔وزیر اعظم نے این سی او سی کو مستقبل کےایکشن پلان کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت جاری کر دی۔

انہوں نے کہا این سی او سی کورونا سے بچاؤ کے لئے ضروری ہدایات جاری کرے۔ کورونا وباء کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں میں تمام سہولیات مکمل کی جائیں۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جب کہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اسی کے پیش نظر حکومت کی جانب سے اہم فیصلوں متوقع ہیں تاکہ کورونا پر قابو پایا جا سکے۔اسی حوالے سے سٹی 42 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے وار کے سبب پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔وفاق نے نومبر میں چھٹیاں دینے کے لیے پنجاب سے مشاورت کی تھی۔وفاق میں نومبر کے دوسرے ہفتے سے چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہیں۔سکول، کالجز ، یونیورسٹیز نومبر کے دوسرے ہفتے سے بند کرنے پر مشاورت جاری ہے۔تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے تاحال سرکاری ذرائع سے کچھ نہیں بتایا گیا،وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولز بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر سکول بند کرنے کی اطلاعات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک کورونا کے حوالے سے کوئی ایسی رپورٹ نہیں ملی کہ سکولوں کو بند کردیا جائے۔ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم صورتحال کو مکمل طور پر مانیٹر کررہے ہیں،طلباء ،اساتذہ اور سٹاف کی صحت کا بھی مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔

صوبہ بھر میں مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ بھی کروائے جارہے ہیں ابھی تک کوئی ایسی رپورٹ نہیں آئی جس کی وجہ سے سکولوں کو بند کردیا جائے۔ سکولز بند کرنے کے حوالے سے حکومتی سطح پر بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔تعلیمی اداروں میں بھی طلباء اور اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔سی ای او ایجوکیشن کے مطابق ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ گورونانک کالج کی 6 طالبات کورونا کا شکار ہوئی ہیں۔ کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد کالج کو 7 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، کالج کی 100 طالبات کے سیمپلز لیے گئے ہیں۔علی حیدر ڈوگر، گرلز ایم سی ہائی اسکول کی 5 طالبات بھی کورونا کا شکار ہوئی جس کے بعد اسکول کو 5 روز کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US