Sunday January 19, 2025

پاکستان میں مہنگائی بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سےکتنی زیادہ ہے آٹے، چینی اور پیاز کے ریٹ میں کتنا فرق ہے، انتہائی دلچسپ رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پائیدار ترقی کے ادارے نے پاکستان اوردیگر تین جنوبی ایشیائی ممالک میںاشیا ئے خورد و نوش کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔ جس میں پاکستان میں مہنگائی زیادہ ہونےکے حیران کن اعداد و شمار سامنےا ٓگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 9فیصد، بنگلہ دیش میں 5.97فیصد، بھارت میں 7.34فیصد، جبکہ سری لنکا میں 4.1فیصد ہے۔ پاکستان میں آٹے کی فی کلو قیمت 68 پاکستانی روپیہ ہے، بھارت میں آٹے کی فی کلو قیمت 28 بھارتی روپیہ ہے، بنگلا دیش میں قیمت 41 ٹکا ہے، سری لنکا میں آٹے کی فی کلو قیمت 93 لنکن روپیہ ہے۔اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے

کہ پاکستان میں پیاز کا ریٹ 80 روپیہ ہے، بھارت میں پیاز کا ریٹ 50 بھارتی روپیہ ہے، بنگلا دیش میں پیاز کا ریٹ 40 ٹکا ہے، سری لنکا میں پیاز کا ریٹ 150 لنکن روپیہ ہے۔ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کا ریٹ 105 روپیہ ہے، بھارتی میں چینی کا ریٹ 55 بھارتی روپیہ ہے، بنگلا دیش میں چینی کا ریٹ 70 ٹکا فی کلو ہے، سری لنکا میں چینی کا ریٹ 85 لنکن روپیہ ہے۔

FOLLOW US