Sunday January 19, 2025

25ارب روپے کا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا پاکستان کے سب سے بڑے موبائل نیٹ ورک Mobilink JAZZکا آفس سیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے موبائل نیٹ ورک موبی لنک کوبھی ڈیفالٹر قرار دے کر اس کا آفس سیل کردیا گیا ہے۔ موبی لنک جیز پر الزام ہے کہ اس نے 25ارب روپے سے زائد کی ٹیکس کی رقم ادا نہیں کی۔ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو احمد شکیل بابر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور سیکشن 48 آف دی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت پاکستانموبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے آفس کو سیل کردیا ہے، حکم کی عدم تعمیل یا انحراف کو انکم ٹیکس اتھارٹی کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ کے مترادف سمجھا جائے گا اور انکم ٹیکس آرڈیننس انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 196 کے تحت جرمانے کی سزا یا ایک سال کی سزا بھی دی جا سکتی ہے یا دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔‎

FOLLOW US