نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کے لیے تاریخ طے کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بی جے پی کے ریاست اتر پردیش کے چیف سواتنترا دیو سنگھ نے پارٹی کارکنان کے اجلاس میں بتایا کہ نریندر مودی نے فیصلہ
کرلیا ہے کہ بھارت کب پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کرے گا۔بی جے پی رہنما نے اپنے اس دعوی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے آغاز اور آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم
کرنے سے جوڑا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں انہیں کہتے سنا گیا کہ رام مندر اور آرٹیکل 370 کے فیصلوں کی طرح نریندر مودی فیصلہ کرچکے ہیں کہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کب کی جائے گی۔ویڈیو میں انہوں نے ہندی زبان میں کہا کہ سمبابندھت تیتھی تے ہے (تاریخ کا فیصلہ ہوچکا ہے)۔سواتنترا دیو سنگھ نے یہ بات بی جے پی کے ایم ایل اے سنجے یادیو کے گھر پر منعقدہ تقریب میں کہی، جنہوں نے بعدازاں اس کی ویڈیو جاری کی۔بی جے پی رہنما نے اپنے بیان میں سماج وادی پارٹی اور بہوجان پارٹی کے کارکنان کو دہشت گردوں سے تشبیہ دی۔